ڈیرہ بگٹی:
ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں مزید ہیضے سمیت مختلف امراض کے 322افراد نئے مریضوں کی تصدیق ایک مریض جاں بحق- سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں مزید 322 افراد میں ہیضے،ملیریا، اسہال کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک مریض کا انتقال ہوا اعداد و شمار کے مطابق پیر کوہ میں اب تک 3063 افراد ہیضے، ملیریا ، اسہال کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 7افراد کی اموات ہوئی ہیں-
اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2ہزار افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 921افراد میں ہیضے کے تصدیق ہوئی ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 5افراد میں ہیضہ کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک مریض کا انتقال ہوا، رپورٹ کے مطابق پیر کوہ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں