پنجگور کے ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کا بحران پیدا ہو گیا،ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرونے ہسپتال میں شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر سیکرٹری ہیلتھ کو مراسلہ لکھا دیا ہے ۔
جس میں ٹیچنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس بات کو بھی واضح کردیا گیا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے پنجگور کے شہری معمولی بیماری کے لئے کوئٹہ اور دوسرے شہروں میں جانے پر مجبور ہوتے ہیں ضلعی انتظامیہ اور ٹیچنگ اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے جو مراسلہ سکریٹری ہیلتھ کو بھیجا گیا ہے جس میں ٹیچنگ اسپتال میں میڈیکل آفیسر کی 27 آسامیاں کی نشاندہی کیاگیا ہے جن میں صرف 3 میڈیکل آفیسروں کی تقرری ہوئی ہے اور 24 اسامیوں پر کوئی میڈیکل آفیسر تعینات نہیں ہے اسی طرح اسپتال میں لیڈی میڈیکل آفیسر کی 24 آسامیاں ہیں صرف 6 پر تقرریاں ہوئی ہیں جبکہ 18 آسامیاں خالی ہیں چیف میڈیکل آفیسر کی 7 اسامیوں میں سے صرف 3 پر تعیناتی ہوئی ہے سنئیر سرجن کی ایک آسامی ہے جو خالی ہے انستھنزیا کی بھی اکلوتی پوسٹ خالی ہے دل کے مریضوں کی دیکھ بحال کے لیے واحد آسامی پر کوئی تقرری نہیں ہوا ہے گائنا کالوجسٹ کی واحد اسامی حالی ہے پیتالوجسٹ کی آسامی بھی خالی ہے سنئیر میڈیکل آفیسر کی صرف 2 آسامیاں ہیں ان پر بھی کسی کی قسم کی تقرری نہیں ہوئی ہے اسپیشلسٹ کی 5 اسامیاں ہیں صرف 1 اسامی کو فل کیاگیا ہے باقی 4 اسامیاں خالی ہیں اسسٹنٹ پروفیسر گائنا سرجری انستھنزیا peads کی 5 اسامیاں ہیں جو سب کے سب خالی ہیں ۔