پنجگور:
پنجگور میں موبائل فون ڈیٹا بند کر دیئے گئے ہیں جس سے مختلف کمپنیوں یوفون زونگ جیز کے نیٹ سروسز بند ہو گئے ہیں- دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پنجگور میں پی ٹی سی ایل کا نیٹ صرف چند مخصوص علاقوں تک محدود ہے اور پنجگور کی اکثریتی ابادی پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک سے محروم ھے- پنجگور کے مختلف علاقوں میں روڈ کے کام کے دوران پی ٹی سی ایل کے جو کیبل متاثر ہو گئے تھے اس کی وجہ سے خداباداں سراوان تسپ گرمکان وشبود اور چتکان کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں فونز ڈیڈ ہوگئے ہیں اور پی ٹی سی ایل کی عدمِ توجہی کی وجہ سے تا حال سروسز منقطع ہیں اور پنجگور میں نیٹ سروس بند ہونے سے مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- تاہم نیٹ سروس کی بندش کی فوری طور پر وجوہات معلوم نہ ہوسکے