پنجگور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نظامِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، شدید سردی میں لوگ ٹِھٹَر گئے، صارفین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے واپڈا کے ذمہ داران نے اپنے اپنے علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم و دیگر فیڈرز پر لوڈشیڈنگ دورانیہ میں اضافہ کردیا اس وقت میونسپل کارپوریشن خدابادان کو کوچہ جات میں شامل کرکے دن میں دو رات میں دو گھنٹے وہ بھی ہر پانچ منٹ کے ٹرپنگ کے بعد گھنٹوں تک غائب و 80 وولٹ کی بجلی سپلائی نے لوگوں کو ذہنی مریض بنادیاہے۔
محکمہ واپڈا نے اپنے متعصبانہ رویے پر میونسپل کارپوریشن کو کوچہ جات میں شامل کردیا۔
عوامی سماجی حلقوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور کی سیاسی پارٹیوں کو بجلی پانی صحت تعلیم انٹرنیٹ سے کوئی سروکار نہیں انہیں صرف ووٹ کی ضرورت ہے جنہیں صرف ٹھیکیداری کرنی ہے باقی تمام معاملات عوام نے حل کرنے ہیں ہمیں صرف ووٹ چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے آل پارٹیز نے ای ٹیگ حاصل کرکے باالکل خاموشی اختیار کرلی ہے ان کی خاموشی معنی خیز ہے
انہوں نے کہا ہے بلوچستان کا واحد ضلع پنجگور ہے جہاں بجلی پانی صحت ایجوکیشن انٹرنیٹ کا نایاب ہیں ۔