پنجگور:
ذرائع کے مطابق نعیم ولد بہار ساکن تسپ اپنی سواری ہونڈا 125موٹر سائیکل پر بازار کی طرف آرہا تھا جب خدابادان میں کجھور کے باغات میں پہلے سے گھات لگائے دو نامعلوم نقاب پوش افراد نے انکو اسلح کے زور پر روکا اور موٹر سائیکل چھینے کی کوشش کی- مزاحمت پر نا معلوم افراد نے ان پر ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کر دی- ایک گولی مزکورہ شخص کے بائیں پیر پر لگی- نامعلوم مسلح افراد نے مزکورہ کا موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے-
یاد رہے کہ بلوچستان کے دیگر کئی علاقوں کی طرح گزشتہ ایک دہائی سے زائد کا عرصہ ہوتا ہے کہ پنجگور میں چوری اور بدامنی عروج پر ہے جس سے علاقہ مکین کافی پریشان اور بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہیں- گزشتہ مہینے ہی پنجگور خدابادان مواچ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان فٹبالر داد جان عنایت کو فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا- جس کے خلاف کل پورے پنجگور میں شٹر ڈاون ہرتال کی گئی تھی لیکن حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے-