گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع پنجگور کے ضلعی صدر حاجی فدا احمد بلوچ، سینئر نائب صدر عبدالجبار بلوچ، نائب صدر ظہیر احمد بلوچ، جونئیر نائب صدر زبیر احمد بلوچ،جنرل سکریٹری اکبر علی بلوچ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری زاہد حسین بلوچ ، جوائنٹ سیکرٹری محمد رحیم بلوچ، اسپورٹس سکریٹری محمد عظیم بلوچ، آڈیٹر رحمت علی بلوچ، آرگنائزر دلجان بلوچ، ڈپٹی آرگنائزر شیرجان بلوچ، سکریٹری مالیات حاجی نظر محمد بلوچ،پریس سکریٹری محمد نسیم بلوچ، چیئرمین محمد گل بلوچ، وائس چیئرمین شکیل احمد بلوچ اور ڈویژنل عہدیداران واجہ غلام سرور، حافظ صفی اللہ، سعیدعزیزاللہ، جمیل احمد و دیگر ممبران جی ٹی اے بی ضلع پنجگور نے اپنے ایک مشترکہ پریس ریلیز میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں علاقے کی تعلیم عزیز ھے- اساتذہ قوم کے معمار ہیں جبکہ غیر حاضر اساتذہ سماج کے دشمن ہیں اور انکی کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گےـ
انہوں نے کہا ہم چاھتے ہیں کہ تمام اساتذہ اسکول میں موجود ہوں اور نئی نسل کی علمی آبیاری کریں ہم غیر اساتذہ کو بحیثیت نمائندہ تنظیم ہدایت کرتے ہیں کہ کسی صورت اپنی ڈیوٹی میں کوتاھی نہ کریں اور حکام بالا کو شکایت و سرزنش کا موقع نہ دیں، اور اپنا فرض پورا کریں ـ تمام پرائمری تا ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے جملہ اساتذہ کرام ہمارے لیے محترم ہیں لیکن ہم غیر حاضر اساتذہ کی کسی طرح حمایت و طرفداری نہیں کرینگے اور نہ ھی جی ٹی اے نے اس سے قبل غیر حاضر اساتذہ کو فیور دی ھے ـ ہم اساتذہ کے حقوق کے لیے لڑیں گے لیکن غیر حاضری ہر گز برداشت نہیں کریں گےـ