پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے سراوان میں ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی جس کی شناخت شاہ میر ولد یاسین سکنہ کلیری پروم کے نام سے کی گئی۔
لیویزذرائع کے مطابق دُکّی میں سب تحصیل تلاو کے علاقے تلاو دامان سے شراف الدین غورنی لونی نامی شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمدکی گئی جس کے قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔
لیویز ذرائع کے مطابق جوجکی کے مقام پر تیز رفتار کار گاڑی بے قابو ہوکر پل کے ساتھ ٹکراگئی جس میں نجی بنک کے منیجر حاجی محمد عثمان سکنہ کوئٹہ ,عبد الغفار سکنہ کچلاک ,محمد ذاکر سکنہ دالبندین شدید زخمی ہوگئے جوہسپتال منتقل کرنے کے دوران زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔