پشین میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر دو خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، دہرے قتل کی واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے کلی تراٹہ پیران میں نامعلوم افراد نے محمداسحاق نامی شخص کے گھر میں گھس کر ان کی بیٹی 25 سالہ مسمات(ر) اور بہو 30 سالہ مسمات (ف) کو قتل کردیا۔
ملزمان نے سفاکانہ طریقے سے دونوں خواتین کو گھر کے صحن میں قتل کرکے واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔