پشین کے علاقے کلی کربلا میں دو گروہوں کے درمیان تصادم، تین افراد ہلاک فائرنگ سے خاتون اور بچی سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق کلی کربلا میں دو گروہوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ خاتون اور بچی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں عبدالرب آغا کے دو بیٹے شامل ہیں۔
فائرنگ سے سابق ایم پی اے لیاقت آغا کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے۔