کوئٹہ:
بلوچستان نیشنل پارٹی نے پرانی مردم شماری پر انتخابات کرانے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی نے نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات کا مطالبہ کیاہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ووفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہاہے کہ پرانی مردم شماری پر انتخابات کرانا ناقابل قبول ہے۔پرانی مردم شماری پر انتخابات بلوچستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترداف ہے، نئی مردم شماری کے مطابق انتخانات ہونے چاہئیں۔
وفاقی وزیر نے کہاہے کہ نئی مردم شماری کے تحت بلوچستان کی آبادی میں اضافہ ہوا، جس کے باعث سیٹوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔