پجگور میں سلنڈرپھٹنے سے ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو پنجگور کے علاقے چتکان جامع مسجد روڑ پر واقع پنکچر کی دکان میں سلنڈرپھٹنے سے نظام نا می شخص ہلاک جبکہ کفایت زخمی ہوگیا۔
پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔