ایمنسٹی انٹرنیشل ساؤتھ ایشیا کی جانب سے جاری بیان میں تربت سے لاپتہ دو طالب علموں کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان سے فوری طور پر ان کی بازیابی عمل میں لانے کا کہا گیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا کی جانب سے جاری اعلامیے میں پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمیں بلوچ طالب علموں سالم بلوچ اور اکرم بلوچ کی 4 جولائی کو ان کے گھر سے جبری گمشدگی پر شدید تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سالم اور اکرام کو منظر عام پر لائیں اور اگر وہ ان کی تحویل میں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے یا انہیں فوری طور پر کسی شہری عدالت کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ ان کی حراست کی قانونی حیثیت کا فیصلہ کیا جا سکے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا کے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اگر سالم اور اکرام کو حراست میں رکھا جاتا ہے، تو ان پر ایک بین الاقوامی طور پر قابل شناخت جرم کا الزام ثابت کرنا چاہیے اور سزائے موت کا سہارہ لیے بغیر منصفانہ ٹرائل کے ساتھ ایک سویلین عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے اور اور مناسب عمل کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔