:کوئٹہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے مابین فائرنگ کا تنادلہ جاری ہے ،کلی صالح محمد لوروں بھٹ اور گھلہ گھٹ جنوبی زرچین کے پہاڑوں میں علی الصبح دوطرفہ فائرنگ اوربھاری ہتھیاروں کااستعمال دوبارہ شروع ہوکر وقفہ وقفہ سے تاحال جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب وڈھ کے علاقے کلی حاجی پیر محمد میں گھر میں راکٹ گرنے سے ایک بچی شدید زخمی ہوئی تھی ۔
مقامی ذرائع کے مطابق وڈھ میں فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر کیلئے رک گیا تھا لیکن دوبارہ کچھ وقفے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔
فریقین میں دوبارہ تصادم کے خطرے کے باعث مقامی آبادی انتہائی خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔
جبکہ اطلاعات ہیں کہ نواب اسلم رئیسانی نے مصالحتی کمیٹی کے سربراہ کوفوری طوروڈھ پہنچنے کی تلقین کی گئی ہے۔