وندر:
کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سونمیانی وندر کے علاقے ناکہ کھارڑی کے قریب مین ایکو شاہراہ پر ٹوڈی کار اور ٹرالر کے مابین تصادم کے باعث ٹوڈی کار میں سوار شوکت علی، امان اللہ اور صدام دین ولد ولی خان زخمی ہوگئے۔
جن میں سے صدام دین ولد ولی خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر دونوں زخمیوں کو کراچی ریفر کر دیا
ٹوڈی کار میں سوار افراد کا تعلق اوتھل سے بتایا جاتا ہے جو کہ اوتھل سے کراچی جارہے تھے ۔