حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کی جانب سے 27جون کو گوادر کا دورہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے وزیراعظم کو مراسلہ لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ وزیراعظم گوادر کا دورہ منسوخ کردیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک اور صوبے کے مالی حالات خراب ہیں وی وی آئی پی دوروں پر سیکورٹی اور دیگر انتظامات کی مد میں بھاری اخراجات ہوتے ہیں۔