کوئٹہ:
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پبلک سروس کمیشن کے تحت منعقد ہونے والے پی سی ایس کے امتحانات ملتوی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ منظوری انہوں نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی جس میں بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں متاثرہ علاقوں کے طلباء کی جانب سے امتحانات کے التواء کی دی جانے والی درخواست کے پیش نظر امتحانات کے التوا کی سفارش کی گئی تھی۔
وزیراعلیٰ نے سمری کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے 29 ایسے امیدواروں جنکی عمر کی بالائی حد ختم ہونے والی ہے کو عمر کی حد میں خصوصی رعایت دینے کی منظوری بھی دی ہے۔