وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اجازت کے بغیر این ای سی اجلاس میں شرکت کرنے پر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور چیف سیکرٹری پر برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزیر نور محمد دمڑ سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاقی حکومت کے رویہ کے خلاف این ای سی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، سینئر صوبائی وزیر نے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کے فیصلے کو ہوا میں اڑاتے ہوئے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری بھی وزیر اعلی بلوچستان کے فیصلے کو نظرانداز کرتے ہوئے اجلاس میں شریک ہوئے۔