گوادر:
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے۔گوادر کے دورے میں وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے، گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے گوادر پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور افتتاح بھی کیاگیا ، منصوبوں میں 102 کلومیٹر بسیمہ،خضدار روڈ، 55 کلومیٹر آواران،جھاؤ روڈ شامل ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور 132 کے وی کی پنجگور،ناگ،بسیمہ ٹرانسمشن لائن سرفہرست ہیں۔
دورہ کے دوران شہباز شریف نے گوادر یونیورسٹی کے ہونہار طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئےاور تقاریب سے خطاب کیا، مستحق ماہی گیروں میں امدادی چیک بھی تقسیم کیئے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے اپنے وسائل بھی استعمال کیے، بلوچستان ریکوڈک سمیت معدنیات سے مالامال ہے، ریکوڈک کے جھگڑے پر پاکستان کے اربوں روپے جھونک دیے گئے ، اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود عوام کو فائدہ نہیں ہوا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کومالی بحران میں وفاقی حکومت کی عدم توجہی کے سبب وزیراعظم کی تقریب میں شرکت نہیں کیا۔