واشک کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں واقعہ گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول گواشانک واشک آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
اسکول میں تین سو سے زائد طلبہ زیرتعلیم ہیں اور 2021ءمیں اسکول میں ایک کروڑ کی لاگت سے کمروں کی تعمیر کے لیئے ٹینڈر ہوئے مگر دو سال گزرنے کے باوجود اسکول کا تعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکا۔
تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث بچے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
اسکول میں پانی ناپید ہے، اسکول کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، اسکول میں واش رومز نہیں۔
محکمہ کی جانب سے برسوں گزرنے کے باوجود اسکول کا اپ گریڈیشن نہ ہوسکا جسکے باعث طلباءکو مشکلات کا سامنا ہے۔
واشک کے سماجی حلقوں نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اور صوبائی وزیر تعلیم اور ایم پی اے واشک سے اپیل کی ہے کہ گورنمنٹ مڈل اسکول گواشاناک کےمسائل فوری حل کئے جائیں۔