چاغی میں سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ کے خلاف احتجاجی دھرنے کا آغاز ہوگیا۔
دھرنے کی شرکاء کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عرفان کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔
دھرنے کی شرکاء چاغی میں مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے ایف سی اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اس واقع کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا کہ ، آج چاغی میں ایف سی نے صرف پرامن احتجاج کرنے پر 6 افراد کو شدید زخمی کردیا۔ بی این پی آج نیشنل اسمبلی سے باہر ہوگئی ہے۔ اور بلوچ کی نسل کشی آج تک جاری ہے۔
https://twitter.com/sakhtarmengal/status/1515984380384133121?s=20&t=wPbW57PEMqVf65FbeSzM5w