کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نصیر آباد ڈویژن کی 20لاکھ آبادی کیلئے یونیورسٹی کا قیام انتہائی ضروری اورلازم ہے۔
جس کیلئے بھرپور مہم کا آغاز کرنا چاہئے،اور پورے ڈویژن کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو یونیورسٹی کے قیام کیلئے بھرپور جد وجہد کرنی چاہئے کیونکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے بے حد ضروری ہے۔
اکیسویں صدی میں بھی ہمارے بچے تعلیم سے محروم ہیں ہزاروں کلو میٹر دور جا کر دیگر صوبوں کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
نصیرآباد ڈویژن میں یونیورسٹی کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے