بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں شادی کرنے سے انکارپر سنگ دل باپ نے کم سن بچی کوگولیوں کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔
پولیس کےمطابق واقعہ نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقے پھلیجی تھانہ کے حدود میں پیش آیا۔
ابتدائی تفتیش ہے مطابق کم عمربچی روبینہ بی بی نے زبردستی شادی سے انکار کیا جس پر باپ خاوند بخش نے بچی پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
ملزم موقع سے فرار ہوگیا،اطلاع ملتے ہی فیلیجی تھانہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی مقتولہ کی لاش تحویل میں لےکر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی گرفتاری تاحال نہ ہوسکی۔ گرفتاری کے لئے کوششیں اور تلاش جاری ہے