تربت:
نجمہ بلوچ خودکشی کے مقدمے میں نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کاآغازکردیاگیا، بارہ دنوں بعد مقدمہ درج، ایک گرفتار
آواران کے علاقے گیشکور کی اسکول ٹیچر نجمہ بلوچ کو مسلسل ہراساں کرنے اور بلیک کرنے والے ملزموں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جس کے مطابق نجمہ بلوچ کے چاچا دلمراد کی مدعیت میں گیشکور تھانہ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق لیویز اہلکار نور بخش، محمد یوسف اور سدھیر کیخلاف قتل بالسبب اور جنسی ہراسگی سے متعلق تعزیرات پاکستان کی دفعات 322 اور 509 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لیویز اہلکار کو معطل جبکہ سدھیر کو پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔