تربت:
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے صدر میجر جمیل احمد دشتی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بی این پی کیچ کے زیراہتمام بلوچ رہشون سردارعطااللہ مینگل کی پہلی برسی پرتربت میں منعقدہ ریفرنس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدوسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،سابق صوبائی وزیرمیراسلم بلیدی، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سینئرنائب صدر میر اصغر رند، پی پی پی کے رہنمانواب خان شمبئے زئی، پاکستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماغفوراحمدبزنجوودیگررہنماؤں کا پُرسی دیوان میں شرکت کرنے پرشکریہ ادا کیا ہے، جبکہ انہوں نے تمام طلبا تنظیموں، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں لوگوں،تربت پریس کلب،انجمن تاجران تربت، وکلا برادی کا شکریہ ادا کیا،علاوہ ازیں انہوں نے بی این پی کے کارکنان ،عہدہ داروں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے منظم اورکاوشوں کے مطابق پُرسی دیوان منعقدکرنے پرمبارک بادپیش کی ہے،بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ بلوچوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کرکے اپنے قومی رہشون کو خراج عقیدت پیش کیاجو بلوچ حقوق کی جدوجہد میں نہایت حوصلہ افزا عمل ہے جسے سراہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں بلوچ عوام بلوچ قومی رہشون سردار عطااللہ مینگل کے کاروان کی اسی طرح عزت افزائی کریں گے۔