آمد اطلاعات کے مطابق ایران میں مہسا امینی کے قتل کے 40 روزہ تقریب میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔
مغربی بلوچستان کے علاقے سراوان میں 24 اکتوبر کو ایرانی فورسز نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 سالہ مونا نقیب بلوچ جاں بحق ہوگئی۔
ایک اور واقعے میں 32 سالہ غزالیہ چلبی نام ایک لڑکی اپنے موبائل فون سے احتجاج کی فلم بندی کر رہی تھی جو ایرانی فورسز کی طرف سے چلائی گئی سیدھی گولی سے جاں بحق ہوگئی۔
زرائع کے مطابق ایران میں جاری مظاہروں کے دوران مغربی بلوچستان کے علاقے زاہدان میں ایرانی فورسز بلوچ طلباء کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
دوسری جانب زاہدان کے علاقے دوزاپ میں صورتحال کافی کشیدہ ہے۔ ایرانی فوجی دستے سڑکوں پر پٹرولنگ کر رہے ہیں۔