محکمہ صحت نے کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں جعلی ادویات کی روک تھام اور دیگر امور کی نگرانی کیلئے گریڈ اٹھارہ کے تین سینئر ڈرگ انسپکٹرز خرم شہزاد زون بی، آئی، جے او اینڈ پی‘امیر بخس زون اے، جی ،ایچ اینڈ او جبکہ حافظ محمود زون سی، ڈی، ای، ایف، ایم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جو اپنے زون میں کام کرنے والے ڈرگ انسپکٹرز کے ساتھ انکے فرائض کی نگرانی کریں گے
نئی زمہ داریاں لینے والے محکمہ صحت کے سینئر ڈرگ انسپکٹر کو محکمہ صحت کی طرف ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلے کوشان رہے
عطانیت کا ناسور معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے اسلئے شہری مستند ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹوز سے دوا خریدیں تاکہ انکی صحت بحال رہے اور پیچیدہ بیماریوں کا شکار نہ ہوں
سینئر ڈرگ انسپکٹرز محکمہ صحت کے مرتب کردہ اصولوں کے مطابق عوام کو صحت کی سہولیات کی نگرانی کا فریضہ اس امید کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں کہ اچھی صحت بہتر معاشرے کی تشکیل کی بنیاد ہے۔