ایگریکلچرل ایمپلائز یونین بلوچستان کے جنرل سیکرٹری منظور احمد نے کہاہے کہ محکمہ زراعت بلوچستان میںکراپ رپورٹرز کو عرصہ13سال سے ایگریکلچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے 3سالہ ڈپلومہ کرنے کے باوجودبھی گریڈ 11میں پروموشن نہیں دی جا رہی جو ظلم کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا میں وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کراپ رپورٹرز کو گریڈ 11میں پروموٹ کیا جائے ، گریڈ11 کے انسپکٹر کو گریڈ 15 میںترقی دیکر کرکے مارکیٹ انٹیلی جنس انسپکٹر بنایاجائے جبکہ فیلڈ اسسٹنٹ کو زرعی کالج میںموجود کوٹہ کے تحت تنخواہ کے ساتھ داخلہ دیا جائے۔
گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایگریکلچر ایمپلائز یونین بلوچستان کے جنرل سیکریٹری منظور احمد کا کہنا تھا کہ بیلدار،راڈ میں،سپائی کو 1گریڈ سے 6 گریڈ تک پرموشن دیا جائے،لیب اسسٹنٹ کو 6 گریڈ سے 11گریڈ میں پروموٹ کرکے سینٹر لیب اسسٹنٹ بنایا جائے،کلینر کو 1گریڈ سے ترقی دیکر6گریڈ دیاجائے جبکہ ڈرائیورکو 6گریڈ سے پروموٹ کرکے 8 گریڈ دیاجائے۔