محکمہ ریلوے نے 17 سال سے بند پڑے سبی کھوسٹ ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت یکم اگست سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا
محکمہ ریلوے سبی کھوسٹ ریلوے سیکشن پر ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ،
خیال رہے عسکریت پسندوں نے جنوری 2006 میں ریلوے سیکشن کے پانچ پل اور ریلوے لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا تھا ۔
ریلوے حکام کے مطابق سبی سے کھوسٹ تک کا 132 کلومیٹر کا ریلوے سیکشن آمدورفت کے ساتھ کوئلہ اور زرعی اجناس کی سپلائی کے حوالے سے اہم ریلوے سیکشن ہے ،جنوری 2006 میں عسکریت پسندوں نے سبی کھوسٹ ریلوے سیکشن کے پانچ پل اور ریلوے لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا تھا جس کے بعد سبی کھوسٹ سیکشن پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کر دی گئی تھی۔
ریلوے حکام نے 2018سے اس ریلوے سیکشن کی دوبارہ مرمت کا اغاز کیا اور چار ا رب روپے کی لاگت سے تباہ شدہ پل اور ریلوے لائنوں کی مرمت کا کام مکمل کیا تاہم سیکورٹی خدشات کی بنا پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال نہیں ہوسکی تھی۔
ڈی ایس ریلویز کوئٹہ فرید احمد نے بتایا کہ اب محکمہ ریلویز نے سبی کھوسٹ ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت یکم اگست سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔