بی این پی مینگل کے مرکزی رہنماءوفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی آغا حسن بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کے حقوق کا ہر سطح پر دفاع اور سائل و وسائل کے تحفظ کیلئے حکومت کا حصہ بنے ہیں حکومت سے لاپتہ بلوچ نوجوانوں کی با عزت حوالگی کے حوالے سے سنجیدہ اور بامقصد اقدامات اٹھانے کی توقع ہے۔
اگر حکومت ہمارے اس اہم ترین مسئلہ پر سنجیدہ غور کرانے میں ناکام ہوئی تو حکومت چھوڑنا ہما رے لئے کوئی ایشو نہیں ہم نے عمران خان سے بھی انہی مسائل پر اتحاد کیا تھا اور انکی ناکامی پر ہی ہم نے اتحاد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اس وقت ملک کے تمام ادارے اتحادی حکو مت کے ماتحت اور ایک پیج پر ہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے جے یو آئی کے مرکزی مجلس عمومی کے رکن مولانا عطا ءاللہ شاہ ایڈوکیٹ اور جمعیت کے سینئر رہنماءمحمد خان کبزئی سے اسلام آباد میں اپنے دفترمیں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔