وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیرِ صدارت لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن اجلاس ہوا
اجلاس میں صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی، رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی، رکن صوبائی اسمبلی نصیر شاہوانی،ودیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ صالح ناصر کی جانب سے گزشتہ اجلاسوں کی کاروائی پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنا ہوگا