محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے لاپتہ افراد سے متعلق پارلیمانی کمیشن قائم کردیا ہے۔
پارلیمانی کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر قائم کیا گیا ہے. جبکہ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو پارلیمانی کمیشن کے چیئرمین ہوں گے اور اس کے علاوہ رکن اسمبلی اسداللہ بلوچ، زابد ریکی، نصیر شاہوانی اور زمرک اچکزئی کمیشن کے ممبر مقرر کئے گئے ہیں۔
یہ پارلیمانی کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر قائم کیا گیاہے. حکومت کی جانب سے کمیشن سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔