گوادر کراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈز اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ترجمان نے وفاقی اور صوبائی نگران حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کے طول و ارض اور تمام نیشنل ہائی ویز پر بلا جواز طور پر چیک پوسٹیں قائم کرکے ٹرانسپورٹروں سے بلاوجہ بھتہ وصول کیا جا رہا ہے ۔
جس کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے اور گوادر پورٹ کو ناکام بنانے کی مذموم سازش ہے اس کا وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز احمد خان بگٹی سدباب کرکے اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
تاکہ ٹرانسپورٹروں کو نجات مل سکے اور حکومتی منصوبوں کو ناکام بنانے والے عوامل کی منفی سوچ کی حوصلہ شکنی ہوسکے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر بلا وجہ غیر ضروری طور پر قائم کی جانے والی وفاقی اور صوبائی اداروں کی ان چیک پوسٹوں سے واضح ہے۔
یہ صرف موجودہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومتوں کے خلاف سازش کے ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اورگوادر پورٹ کوناکام بنانے کی سازش بھی ہے ہم اس ناروا عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
اور وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے اس کانوٹس لیتے اورذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کر تے ہیں ۔
تاکہ وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کے صوبے میں کوسٹل ہائی وے پر گزشتہ 24گھنٹے سے گوادر کراچی روڈ بلاک عوام۔ڈرائیورزکنڈیکٹرز۔تاجران اور ٹرانسپورٹرز سمیت علاقہ مکین بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہیں تاجروں اور ٹرانسپورٹ برادری کاکہنا ہے ۔
کہ موجودہ نگران حکومت کے قیام کے ساتھ ہی وفاقی اور صوبائی اداروں نے بلوچستان کی اہم شاہراہوں پرغیر ضروری اورغیر قانونی چیک پوسٹیں قائم کرکے رشوت ستانی کا بازار گرم کر رکھا ہے کوسٹل ہائی وے پرہر50کلومیٹرزپرصوبائی اور وفاقی اداروں نے اپنی مرضی کے مطابق نہ صرف چیک پوسٹ قائم کرلی ہیں۔
بلکہ ان چیک پوسٹوں پر سرعام ٹرانسپورٹر اور ہر آنے جانے والی گاڑیوں سے پیسے طلب کئے جاتے ہیں نہ دینے پر ڈرائیور کنڈیکٹر کوتشدد کانشانہ بنایا جاتا ہے جو تکلیف دہ عمل ہے اس کا نوٹس لے کر انہیں اس اذیت سے نجات دی جائے۔