کوئٹہ :
تاجران ہزار گنجی و آل تاجر یونینز کمیٹی ہزار گنجی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہزار گنجی میں فوجی پٹی پر پلاٹوں پر قبضے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث موذن اور سرکاری افسران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر تاجران سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔
جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہےکہ محکمہ کیوڈی اے نے اپنے ایک اسپیشل کارندے جو کہ ایک سرکاری ادارے میں موذن ہے کو ہزارگنجی میں فوجی پٹی پر اپنے کالی بھیڑوں آفیسران جس میں خاص کر ایک سیٹینگ ایس ڈی او ہے اور سابقہ سروئیر آفیسر شامل ہے نے اس سرکاری موذن کے ذریعے کروڑوں روپے کے پلاٹوں پر فوجی پٹی بزنس سینٹر پر قبضے پر قبضہ کرنے کیلئے چھوڑا ہوا ہے اور ابھی تک موصوف موذن نے فوجی پٹی ہزارگنجی میں تقریباً 20سے 25بلڈنگیں تعمیر کی ہیں جوکہ کروڑوں روپوں کی کرپشن ہے اور اصل متاثرین پلاٹوں کے اوریجنل کاغذات اپنے ہاتھوں میں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ محکمہ کیو ڈی اے اوراسکے کرپٹ افسران نے موذن کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور وہ فوجی پٹی ہزارگنجی میں بلا خوف و خطر قبضے پر قبضہ کرتا جارہا ہے مگر روکنے والا کوئی نہیں ہے ہم اہلیانِ ہزارگنجی اعلیٰ حکام سے خاص کرنئے نگران وزیراعلیٰ اور دیگر حکام سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ کیو ڈی اے کے اس ناجائز قبضے کو بزنس سینٹر فوجی پٹی ہزارگنجی میں فورا روکا جائے اور اس کی اعلی سطح پر تحقیقات کی جائیں اور محکمہ کیو ڈی اے کے اسپیشل کارندے کو جو کہ ایک سرکاری ملازم ہے کو گرفتار کرکے سرکاری ملازمت سے برطرف کیاجائے اور حقیقی پلاٹ مالکان کو ان کا حق دیا جائے۔