جبری لاپتہ عبدالحمید زہری کی صاحبزادی سعیدہ حمید زہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج میری چھوٹی بہن ماہروز کی سالگرہ ہے، صبح سے اپنے بابا کا پوچھ رہی ہے۔
ماہروز اپنے برتھ ڈے کے دن تحفے میں اپنا بابا مانگ رہی ہے
میرے بابا عبد الحمید زہری کو گزشتہ اٹھارہ ماہ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنانے کے بعد لاپتہ کیا گیا ہے#ReleaseAbdulHameedZehri pic.twitter.com/BcMsHAPrcv— Saeeda Hameed (@saeeda_hameed) October 25, 2022
میرے والد عبدالحمید زہری کی جبری گمشدگی کو 18 ماہ ہوچکے ہیں اور ہم بچے باپ کے ہوتے ہوئے بھی یتیموں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جو ہمارے دکھوں کا مداوا کرکے ہمارے بابا کو بازیاب کرائے۔