کراچی:
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) نےبلوچستان کے لئے 2023-24کے کمیٹی کااعلان کرتے ہوئےچیئرمین عارف بلوچ، ڈپٹی چیئرمین علی رضا لہری کومقرر کردیا ہے
جبکہ دیگر اراکین میں انور ساجدی، رضا رحمن، منیر احمد بلوچ، خلیل احمد، آصف بلوچ، عبدالنعیم صادق، گل ریاض، نادر حسین زمرد اور بلاچ بلوچ شامل ہیں۔
اس کمیٹی کا مقصد صوبہ بلوچستان میں کام کرنے والے سی پی این ای کے رکن اخبارات و جرائد کے مفادات کا تحفظ کرنا، پرنٹ میڈیا کی سرگرمیاں جیسے فنکشنز، ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ کا انعقاد کرناتاکہ پرنٹ میڈیا کے معیارات کو فروغ حاصل ہو۔
بلوچستان میں سی پی این ای کے اجلاس اور فنکشنز کے انعقاد میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی معاونت کرنا، سیکریٹری جنرل/ اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے تفویض کردہ دیگر امور کی انجام دہی یقینی بنانا۔
پریس سے متعلق امور پر غور کرنا اور انہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنا۔ پریس کے کردار اور اہمیت کو اجاگرکرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرناہے۔