کوئٹہ:
کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے سیشن کورٹ واقعہ پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کی جس میں صدر ملک عابد کاکڑ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نائب صدر کوئٹہ محمد عباس کاکڑ ایڈوکیٹ ،نائب صدر سریاب جہانزیب مری ایڈوکیٹ نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری ملک آحمد بلال کاکڑ ایڈوکیٹ، فنانس سیکریٹری عبداللہ شیرانی ایڈوکیٹ، اور لائبریری سیکرٹری اسداللہ اچکزئی ایڈوکیٹ نے شرکت کی کابینہ نے اپنے ایک مزمتی بیان میں کہا کہ آج سیشن کورٹ کوئٹہ کے سامنے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کوئٹہ اس وقت پرائیویٹ گن مینوں کے شکنجے میں ہےسیشن کورٹ میں فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن جسکی وجہ سے کوئٹہ کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہیں حالانکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود پرائیویٹ گن مینوں کی جانب سے اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ حکومت وقت کے لئے سوالیہ نشان ہے حکومت وقت ہائیکورٹ کے احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد کرائے کچہری اور سیشن کورٹ کے سامنے پرائیویٹ گن مینوں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی جائے بصورت دیگر سخت سے سخت احتجاج کریں گے آخر میں زخمی پولیس کانسٹیبل ظہور کاکڑ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی