کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ پھسلنے سے روڈ سے اترنے کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
گزشتہ شب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ مستونگ کے علاقے سنگر کے قریب بارش کے باعث پھسلنے سے روڈ سے نیچے اتر گئی جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں نوشکی میں گزشتہ شب باران رحمت کے بعد نوشکی کے ندی نالوں میں طغیانی، جمعرات کے روز علی الصبح آرسی ڈی شاہراہ پر مسافر ویگن سیلابی پانی میں بہہ گئی، جس سے ویگن میں سوار کئی مسافر پانی میں پھنس گئے، ایک ضعیف العمر شخص سیلابی پانی میں بہہ گیا آس پاس پر کھڑے لوگ سیلابی پانی میں کھود کر انہیں ریسکیو کرکے بحفاظت سیلابی پانی سے نکال کر بچالیئے، سیلابی ریلہ کا بہاں تیز ہونے کی وجہ سے کوئٹہ تفتان آرسی ڈی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔
پہاڑی علاقوں میں زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ سے دوسے نالے کے بعد خیصار نالہ میں بھی سیلابی ریلہ داخل ہوگئی، جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نوشکی خرم خالد کے ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشکی رحیم بلوچ نے سیلابی پانی کا جائزہ لئے اس موقعے پر لیویز اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ بارشوں سے نوشکی شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہی۔
مل، احمدوال، ریکو، کیشنگی میں بارش ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ ریکو کلی محمد ابراہیم جمالدینی کے ایریا میں گیارہ ہزار کا بجلی تار گرنے سے متعلقہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔