ضلعی انتظامیہ کیچ نے سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر تربت کراچی روٹ کوسٹل ہائی وے پر 14جون سے سفرپر پابندی عائد کردی
ڈپٹی کمشنرکیچ نے تمام ٹرانسپورٹ مالکان کو سختی سے تاکید کی ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیاگیاہے۔
احتیاطی تدابیر کے تحت کوسٹل ہائی وے پر سفرکرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے اسلئے 14جون 2023ءسے طوفان تھم جانے تک تمام ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑی روک دیں ،۔
ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔