حکومت بلوچستان محکمہ صحت جنرل سیکشن کے جانب سے کوئٹہ کی رہائشی خاتون کو سرکاری ہسپتال میں علاج کی بجائے نجی ہسپتال منتقل کرنے کیلئے محکمہ صحت کے آفیسرا ن پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 3دن میں اپنے رپورٹ حکام کو دے گی۔
محکمہ صحت کے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق 21 جولائی کو ایک خاتون زوجہ اسرارجو کہ کوئٹہ کی رہائشی کو علاج ڈلیوری کیس کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال لایا گیا لیکن عدم سہولیات اور ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے پرائیویٹ ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں نومولود کی موت ہو گئی۔
اس واقعہ کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی گئی مذکورہ بالا واقعہ کے پیش نظر محکمہ صحت، حکومت بلوچستان نے افسران پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔جس میں پروفیسر ڈاکٹر امجد سربراہ شعبہ اینستھیزیا بی ‘‘ایم سی ایچ‘‘چیئرپرسن،ڈاکٹر رفعت ارباب اسسٹنٹ پروفیسر سرجری بی ایم سی ایچ ممبر،ڈاکٹر زینت ترین ڈی ایم ایس بی ایم سی ایچ ممبرسیکرٹری کمیٹی کے ٹی او آرز درج ذیل ہیں۔
کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرے گی اور تین دن کے اندر محکمہ صحت کو اپنی رپورٹس جمع کرائے گی۔