وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کیلئے تشکیل کردہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ محمود خان اچکزئی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، جمال شاہ کاکڑ، شازین بگٹی، سردار اسرار خان ترین کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
اجلاس میں لاپتہ افراد خاص کر بلوچستان سے گمشدہ افراد کی بازیابی سمیت دیگر امور پر غورخوض کیا گیا۔