بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ذرائع کے مطابق بلوچ طلبا سے متعلق قائم اسلام آباد ہائی کورٹ کی کمیشن کے کنوینئر اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سرداراخترجان مینگل نے بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات بالاچ قادر کو ٹیلفونک رابطہ کرکے جامعہ بلوچستان میں گزشتہ روز ایف سی کی جانب سے طلباپر تشدد کے واقعے کی تفصیل معلوم کی اور ہونے والے پرتشددواقعے پراپنی تشویش کااظہارکیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر کو سرداراخترجان مینگل کی سربراہی میں کمیشن نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کرکے طالبعلموں سے ملاقات کی تھی۔