ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے دھماکا، ڈرائیور زخمی، جبکہ سبی ہی میں ورلڈ بینک پراجیکٹ کے سائٹ پر دستی بم حملہ کیا گیا
بلوچستان کے ضلع سبی میں ٹریکٹر ٹرالی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق سبی کے علاقے خجک دامان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔
ایک اور واقعہ میں سبی میں لونی روڈ پر واقعہ واٹر سپلائی اسکیم پر تعمیراتی کام کرنے والوں پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا