پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افرادنے ورلڈ بینک پراجیکٹ سبی کے آفس کے قریب کریکر بم پھینکاجوزورداردھماکے سے پھٹ گیاتاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
دھماکے کے بعد سبی پولیس، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ سبی بم ڈسپوزل کا عملہ جائے وقوع پہنچ گئے۔
اوستہ محمد میں گوٹھ غلام جان بخشلانی میں بندہ علی جمالی نامی شخص کے گھرمیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکےاس کے جواں سالہ بیٹے محمد یونس کوقتل کردیا۔