بلوچستان کے صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھتران کوکوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل ہدہ سے رہا کر دیا گیا،ان کی رہائی کا حکم گزشتہ روز بارکھان کی عدالت نے دیا تھا۔
جیل کے مین دروازے پر میڈیا اور کھیتران قبیلے کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن جیل انتظامیہ نے انہیں جیل کے پچھلے دروازے سے رہا ہونے کے بعد روانہ کر دیا،سانحہ بارکھان کے الزام میں گرفتار سردار عبدالرحمن کھتران کوہفتے کوکوئٹہ جیل سے رہا کر دیا گیا سردار عبدالرحمن کھیتران نے 22 فروری کوپولیس کو گرفتاری دی تھی۔
سردارعبدالرحمن کھیتران پر خان محمد مری نے بارکھان میں ایک خاتون سمیت 3 افراد کے قتل کا الزام عائدکیا تھا۔جس پر بارکھان کی عدالت نے گذشتہ روز انکی درخواست ضمانت عدم شواہد کی بنا پر10لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کی تھی خان محمد مری نے اپنے 2بیٹوں کے قتل کا الزام عائد کیا تھاجس پر مری اتحاد نے کوئٹہ میں چار روزہ احتجاجی دھرنا بھی دیا تھا۔