کوئٹہ:
ریکوڈک میں تعینات عسکری کمپنی جس کے ذمہ ریکوڈک کی سیکورٹی ہے جس نے گزشتہ دنوں مقامی سطح پر تعینات چار ملازمین کو فارغ کرکے سفری سہولیات تک فراہم نہیں کیاگیا۔چاروں نوجوان کئی گھنٹوں تک میدان میں بھٹکتے رہے بعدازاں کسی طوروہ شاہراہ تک پہنچنے میں کامیاب رہے ۔
ان کے مطابق کمپنی اور ملازمین کے درمیان جو ایگریمنٹ ہوا ہے اس میں ڈیوٹی کا دورانیہ 8 گھنٹے اور تنخواہ 30ہزار لکھی گئی ہے اس کے علاوہ ماہوار 10ہزار بونس بھی معاہدے میں لکھا گیا ہے مگر کمپنی ہمیں 16 گھنٹے بھی ڈیوٹی لیتا رہا ہے غربت اور بے روزگاری کی باعث ہم سب کچھ برداشت کرتے رہے۔وہاں پرمتواتر16گھنٹے دینے کامطالبہ کیاگیاتھا۔
انہوں نے کہا ان کے ایک ساتھی جب 8 گھنٹے کام کرکے ریسٹ کررہا تھا اسے دوبارہ ڈیوٹی دینے کا کہا گیا جس پر اس نے کہا کہ وہ 8گھنٹے کا ڈیوٹی دینے کے بعد ریسٹ پر ہے جس پر اسے نوکری سے نکالا گیا جب دیگر کو اس لیے نکالا گیا کہ انہوں نے اپنے بونس کا مطالبہ کیا اور اس سے پہلے ایک اور کو فٹنس کا بہانہ کرکے پہلے ہی سے نوکری سے نکالا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا نوکری سے نکالنے کے بعد ہمیں بغیر ٹرانسپورٹ دئیے ہمیں کڑی نگرانی سے پیدل کیمپ کے حدود سے پیدل باہر لے جاکر چھوڑا گیا اس دوران نہ ہمارے بقایا جات کی ادائیگی کی گئی اور ہمیں سفر کے لیے کوئی سہولت دی گئی رات بھر پیدل چلنے کے بعد ہم راستہ بھٹک گئے اور غلط سمت کی جانب جانے لگے جبکہ ہمارے بسترے بیگ وغیرہ بھی ہمارے ساتھ تھے ۔