وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن نے کام کا آغا ز کردیا ہے۔اس سلسلے میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دفتر بھی قائم کردیا گیا ہے۔
ریکو ڈک معاہدے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں رسمی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو او ر بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو مسٹر مارک بریسٹو کی تقریب میں شرکت کی۔
اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ،بلوچستان وزراء اور حکومت اور اپوزیشن کے ارکین اسمبلی سمیت ریکو ڈیک منصوبے کی ٹیم کی بھی تقریب میں شریک تھی۔
تقریب میں قدوس بزنجو نے کہا کہ ریکو ڈک فیلڈ پر ہمارے انجینئرز پہنچ کر ابتدائی کام کا آغاز کر چکے ہیں۔ریکوڈک اور کوئٹہ آفس کیلئے بھی بھرتی کا عمل شروع کیا گیا ہے جس میں مقامی لوگوں کی اکثریت ہو گی۔