شدید گرمی میں تنخواہوں سے محروم ریلوے مزدوروں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی اور شدید احتجاج ۔
نوکنڈی احمدوال سیکشن ریلوے انجینیئرنگ برانچ کے سینکڑوں گینگ مین ملازمین اور مزدوروں نے ریلوے اسٹیشن سے ریلی نکالی جو کہ ریلوے مسجد چوک پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر مزدوروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرحکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین سے مزدور رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایران بین الاقوامی ریلوے لائن پر کام کرنے والے مزدوروں کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ریلوے ملازمین انجئنرنگ گینگ مینوں کو گذشتہ 55 دنوں سے زیادہ ہورہا ہے کہ تنخواہیں ادانہیں کی جارہی ہیں۔
اگر حکام بالا نے مسائل پر توجہ نہیں دی تو پاکستان ایران بین الاقوامی ریلوے لائن پر غیر معینہ مدت تک دھرنا دے کر شدید احتجاج سے گریز نہیں کریں گے ۔