بلوچستان نیشنل پارٹی کی وومن سیکرٹری و رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں، بلوچستان میں خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں معاشی طورپر مستحکم کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پہلی دو روزہ قومی خواتین ایکسپو 2022ء میری پہچان کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، بلوچستان کی ثقافت، رسم و رواج اور قومی اقدار ہماری پہچان ہے،انہوں نے کہا کہ دو روزہ قومی خواتین ایکسپو میں لگائے گئے اسٹالز میں ثقافتی اشیاء رکھی گئی ہیں جن کا کوئی ثانی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو چاہیے کہ وہ خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے صوبے میں ہنرمندی کے مراکز قائم کرے تاکہ خواتین گھر بیٹھے اپنی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے نہ صرف معاشی طورپر مستحکم ہوں بلکہ اپنے خاندانوں کی کفالت کرسکیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی ایک جامع منصوبے پر کام کررہی ہے موقع ملا تو بلوچستان کے تمام اضلاع میں ہنرمندی کے مراکز قائم کرکے بلوچستان کی خواتین کو بہتر مواقع فراہم کریں گے۔ قبل ازیں رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کوئٹہ میں دو روزہ قومی خواتین ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح کیا اور وہاں لگائے گئے اسٹالز پر رکھی گئی ثقافتی اشیاء میں گہری دلچسپی لی اس موقع پر گچین ڈاج کی چیف ایگزیکٹو زلیخہ رئیسانی، دیدار مینگل نے انہیں اسٹالز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے بلوچستان میں ہنرمندی مراکز قائم کیے جائیں، شکیلہ نوید دہوار
More From Balochistan Affairs
B A-Editorial
پاکستانی ریاست نے بلوچستان میں اس وقت بے تحاشہ ظلم کا بازار گرم رکھا ہوا ہے جس سے انسانی بحران پیدا ہوئی ہے۔ حالیہ دنوں بلوچ قوم اپنے اوپر جاری ظلم و جبر کے خلاف…
The Baloch Human Rights Council (BHRC) has issued an urgent appeal to the United Nations and several prominent international organizations, including Human Rights Watch and Amnesty International, apprising them of the dire situation in Gwadar…
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بلوچستان کو روز اول سے ایک کالونی کے طور پر چلا رہی ہے، اور بلوچوں کو ہمیشہ تیسرے درجے کی غلام…
تاج محمد سرپرہ کی فیملی کی جانب سے لندن میں ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے تاج محمد سرپرہ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
اسماعیلی(آغاخانی) کوجہانی گوادر (بلوچستان) ءِ آئگ ءُ نندگ ءِ کوہنتریں شاہدی 1830 ءِ زمانگ ءَ رسیت کہ وہدے آہانی امام سوج دنت کہ آؤکیں وہد ءَ گوادر سکّیں مزن ءُ پُرارزشتیں شہرے بیت ءُ کار…
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی گْوادر ھنکین ءِ ھنکینی آرگنائزنگ باڈی دیوان گل ءِ بُنجاھی کمیٹی ءِ باسک سنگت بالاچ بلوچءِ سروکی ءَ برجم دارگ بیتگ۔ دیوان ءِ ھاسیں مہمان بنجاھی کمیٹی ءِ باسک سنگت فوزیہ…
B A- TRENDING Stories
Developed by Baloch Media Hub.