خضدار میں اسسٹنٹ کمشنر کا ایف سی قلات سکاؤٹس اور لیویز فورس کے ہمراہ چھاپہ تین لاکھ کے جعلی نوٹ برآمد جعلی کرنسی نوٹ کا کاروبار کرنے والے گروہ کا اہم رکن کوگرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں کو اطلاع ملی کی خضدار شہر میں ایک گروہ جعلی کرنسی کا کام کر رہا ہے۔
جس پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ر جمیل بلوچ کو کاروائی کرنے کا بتایا۔
اسسٹنٹ کمشنر خضدار علی درانی ہمراہ لیویز فورس اور ایف سی قلات سکاؤٹس کے ہمراہ احساس اداروں کی نشاندہی پر ایک شخص فیاض احمد ولد امیر بخش سکنہ سات مرلہ کے گھر چھاپہ مار کر دو لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔
دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس کام کا سرغنہ کوئی اور ہے۔ جس کی نشاندہی پر رات گئے کوشک کے علاقے قادر آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہان سے مذید ایک لاکھ جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔
جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ملزم نے مذید بتایا کہ جعلی نوٹوں کا استعمال بازار میں بھی کیا جاتا ہے۔بعدازاں مزید کاروائی کے لیے ملزم و جعلی کرنسی مبلغ تین لاکھ روپے پاکستانی نوٹ سٹی پولیس خضدار کے حوالے کر دیا گیا۔