آل پارٹیز کیچ کا صوبائی حکومت اورمکران انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کے خلاف پریس کانفرنس،حکومت نے مزید حالات خراب کئے تو آل پارٹیز کیچ گوادر کے عوام کے شانہ بشانہ احتجاج میں عملا شامل ہوگی۔تمام گرفتار افراد رہا کئے جائیں۔
سیل شدہ دکانوں کو کھولا جائے۔گوادرمیں انٹرنٹ ۔بجلی اورمواصلات کے نظام کو بحال کیا جائے۔گوکدان تربت میں مارکیٹوں کی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز کیچ کے رہنماوں ظریف ذدگ،خالدولید سیفی،خان محمد جان،اسحاق روشن،طارق بابل ،ایڈووکیٹ عبدالمجید دشتی،غلام یاسین بلوچ،جمیل عمر،سید جان گچکی نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز حالات پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور گوادر کیچ کے عوام مسائل کے حل کیلئے ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔
گوادر میں مواصلات کے نظام کو فوری بحال نہیں کیا تو آل پارٹیز۔انجمن تاجران۔مل کر مکران بھر یا بلوچستان بھر میں احتجاج کیلئے سوچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر ایشوز ہو،گوادر کے عوامی مسائل ہوں یا ٹرالنگ کا ایشو ہو سب مسائل پر آل پارٹیز عوام کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تربت پریس کلب کے سامنے حق دو کے پرامن احتجاج کو انتظامیہ کی جانب سے سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کی مزمت کرتے ہیں۔